مختلف ممالک میں ٹوئٹر سروسز متاثر، صارفین پریشان

مختلف ممالک میں ٹوئٹر سروسز متاثر، صارفین پریشان
کیپشن: مختلف ممالک میں ٹوئٹر سروسز متاثر، صارفین پریشان
سورس: فائل فوٹو

لاہور: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ کی سروسز میں تعطل کے سبب صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹوئٹر کی سروسز میں تعطل مختلف ممالک میں آیا ہے۔ ٹوئٹر کی سروسز میں تعطل پاکستانی وقت کے مطابق شب گیارہ بجے آیا۔

اس ضمن میں خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ امریکہ میں ٹوئٹر صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹوئٹر سروسز برطانیہ، سوئزر لینڈ، واشنگٹن اور نیویارک میں زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ کی جانب سے تاحال اس ضمن میں مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔