Get Alerts

پاکستان میں کورونا سے مزید 11 مریض انتقال کر گئے

Coronavirus, Pakistan, PTI government, NCOC, WHO

لاہور: پاکستان میں کورونا سے مزید 11 مریض انتقال کر گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 558 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 42 ہزار 373 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.94 فیصد رہی ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ ، 77 ہزار 111 ہو گئی ہے جبکہ ایک ہزار 206 مریضوں کی حالت تشویشناک ۔