وزیراعظم کی سیمی فائنل میں کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد

وزیراعظم کی سیمی فائنل میں کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغا م میں کہا کہ ’ ٹیم کی کامیابی میں جذبہ ،عزم، اور نظم و ضبط شامل ہے، شاباش ٹیم پاکستان بہت ہی اچھے کم بیک کیلئے۔‘ 

8736c7ab6b19f599ec013c2645b9d6c6

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ 
کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور 16 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنائے جبکہ 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔
ہدف کے تعاقب میں کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے جارحانہ آغاز فراہم کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 105 رنز جوڑ کر جیت کی بنیاد رکھی۔ 
بابراعظم 43 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے اور محمد رضوان نے 42 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے جبکہ محمد حارث نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

مصنف کے بارے میں