سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 3 ملزمان ہلاک

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 3 ملزمان ہلاک
سورس: File

 
مستونگ: بلوچستان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مستونگ کے علاقے کانک میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو ہلاک کردیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان سے مقابلہ ہوا اس دوران 3 حملہ آور ہلاک ہوئے۔


  ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

 کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے حملہ آور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

مصنف کے بارے میں