طلاق کے بعد  مشکلات آئیں لیکن تمام مسائل کا مقابلہ کرکے زندگی کو آگے بڑھایا:فضا علی

  طلاق کے بعد  مشکلات آئیں لیکن تمام مسائل کا مقابلہ کرکے زندگی کو آگے بڑھایا:فضا علی

کراچی : اداکارہ فضا علی کاکہنا ہےکہ طلاق کے بعد  مشکلات پیش آئیں لیکن تمام مسائل کا مقابلہ کرکے زندگی کو آگے بڑھایا۔فضا علی نے نجی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ   طلاق کے بعد  مشکلات پیش آئیں لیکن تمام مسائل کا مقابلہ کرکے زندگی کو آگے بڑھایا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  عام طور پر لوگ طلاق یافتہ خواتین سے مشورے تک نہیں مانگتے اور ان سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ ان کی اپنی شادی تو چلی نہیں، وہ کیا دوسروں کو مشورہ دیں گی۔ طلاق بہت بڑا صدمہ ہوتا ہے، جسے ہر کوئی برداشت نہیں کر پاتا، بعض خواتین طلاق کے بعد محدود ہوجاتی ہیں، وہ اپنی سہیلیوں سے ملنا تک چھوڑ دیتی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب  میں سکول میں پڑھتی تھی، تب سے رشتے آتے تھے جو کالج کی پڑھائی تک جاری رہے لیکن پھر ان کی شادی کے رشتے آنا کم ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ  شوبز میں کام کرنے کے دوران والدہ نے انہیں سختی سے ہدایت کر رکھی تھی کہ ہر لڑکے کو بھائی بولنا ہے اور وہ ایسا ہی کرتی تھیں جو انہیں شادی کی پیش کش کرتا، وہ انہیں بولتیں کہ بھائی ان کی والدہ سے بات کی جائے۔
ایک سوال کے جواب میں فضا علی نے دعویٰ کیا کہ انہیں شادی کا سال یاد نہیں اور نہ ہی وہ اسے یاد رکھنا چاہتی ہیں، البتہ کہا کہ گوگل پر ان کی شادی سے متعلق معلومات دستیاب ہوگی ۔اداکارہ نے طلاق کی وجوہات پر بات نہیں کی، نہ ہی سابق شوہر فواد فاروق کی برائیاں کیں، البتہ بتایا کہ طلاق کے بعد انہیں ضرور مشکلات پیش آئیں لیکن انہوں نے تمام مسائل کا مقابلہ کرکے زندگی کو آگے بڑھایا۔


خیال رہے کہ فضا علی نے 2007 میں فواد فاروق سے شادی کی تھی، جن سے انہیں ایک بیٹی فرال بھی ہے۔اداکارہ نے پہلے شوہر سے شادی کے محض تین سال بعد ہی طلاق لے لی تھی اور بعد ازاں 2018 میں انہوں نے ایاز ملک نامی کاروباری شخص سے شادی کی تھی۔فضا علی کی دوسری شادی بھی کامیاب نہ ہوسکی اور وہ بھی کچھ ہی عرصے بعد طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔

مصنف کے بارے میں