تامل ناڈو میں طوفانی بارشوں سے تباہی، لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک متاثر،   سکول  بندکردیے گئے 

 تامل ناڈو میں طوفانی بارشوں سے تباہی، لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک متاثر،   سکول  بندکردیے گئے 

تامل ناڈو:تامل ناڈو میں طوفانی بارشوں سے تباہی، سیلابی صورتحال سے  سکول  بند کردئے گئے ہیں۔بھارتی ریاست تامل ناڈو میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ریاست تامل ناڈو کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشیں ریکارڈ کی گئیں جس کے باعث کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر سکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ 


رپورٹس کے مطابق شمال مشرق سے آنے والے مون سون سسٹم نے کئی اضلاع میں دھوا دھار بارش برسائی جہاں کو ٹاگیری ٹاؤن میں 225 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔کوٹاگیری میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی اور متعدد درخت بھی گرگئے جب کہ مسلسل بارش کی وجہ سے نیلگیری ماؤنٹین ریلوے لائن پر تقریباً 5 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔


 محکمہ موسمیات نے شہر چنائی سمیت ریاست تامل ناڈو کے ساتھ ریاست کیرالہ میں بھی آئندہ 2 روز میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

مصنف کے بارے میں