Get Alerts

انوشکا شرما کی تقریباً سات سال بعد فلمی پردے پر واپسی

انوشکا شرما کی تقریباً سات سال بعد فلمی پردے پر واپسی

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما تقریباً سات سال بعد فلمی پردے پر واپسی کر رہی ہیں، لیکن اس بار ان کی نئی فلم سینما گھروں میں نہیں، بلکہ نیٹ فلیکس پر ریلیز ہو گی۔

انوشکا شرما کی یہ فلم "چکڑا ایکسپریس" ایک سپورٹس بائیوگرافیکل فلم ہے، جس میں وہ بھارتی کرکٹر جھلن گوسوامی کا کردار نبھا رہی ہیں۔ جھلن گوسوامی، جنہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے 2002 سے 2022 تک کھیلا، ان کا تعلق مغربی بنگال کے چھوٹے قصبے "چکڑا" سے تھا، اور اسی شہر کی مناسبت سے فلم کا نام "چکڑا ایکسپریس" رکھا گیا ہے۔

فلم کی شوٹنگ مکمل ہو چکی تھی، لیکن نیٹ فلیکس اور پروڈکشن کمپنی کے درمیان کچھ پروڈکشن اور پوسٹ پروڈکشن کے معاملات میں اختلافات کی وجہ سے اس کی ریلیز میں تاخیر ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق نیٹ فلیکس کو خاص طور پر فلم کے اختتامی حصے کی پروڈکشن پر اعتراضات تھے، تاہم اب یہ لگتا ہے کہ ان اختلافات کو حل کر لیا گیا ہے، اور فلم کی ریلیز کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا۔

ابتدائی طور پر "چکڑا ایکسپریس" 2024 میں ریلیز کی جانی تھی، لیکن پروڈکشن کے مسائل کی وجہ سے اس کی ریلیز میں تاخیر ہوئی۔ اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ فلم جلد نیٹ فلیکس پر دستیاب ہو گی، اور انوشکا شرما کے مداحوں کو ان کی واپسی کا بے صبری سے انتظار ہے۔

ٹیگز: