Get Alerts

جمادی الثانی 1447 ہجری کا چاند 21 نومبر کو نظر آنے کے امکانات

 جمادی الثانی 1447 ہجری کا چاند 21 نومبر کو نظر آنے کے امکانات

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے جمادی الثانی 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کر دی ہے۔ مطابق پیشگوئی، جمادی الثانی کا چاند 20 نومبر کو صبح 11 بج کر 47 منٹ پر پیدا ہوگا، اور رویتِ ہلال کے امکانات 21 نومبر کی شام واضح ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 30 گھنٹے 21 منٹ ہوگی، اور چاند کی بلندی 5 درجے اور سمت 238 ڈگری ہو گی۔ غروب کے بعد، چاند تقریباً 35 منٹ تک افق پر نظر آئے گا، اور اس کی روشنی صرف 1.58 فیصد ریکارڈ کی جائے گی۔ تاہم، چاند کے نظر آنے کے امکانات کافی مضبوط ہیں۔

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے، اور اگر موسم سازگار رہا تو چاند بآسانی دیکھا جا سکے گا۔ چاند نظر آنے کی صورت میں یکم جمادی الثانی 22 نومبر کو متوقع ہے۔

ٹیگز: