مریم نواز نیب عدالت آمد پرسکیورٹی کے سخت انتظامات

مریم نواز نیب عدالت آمد پرسکیورٹی کے سخت انتظامات

اسلام آباد:کیپٹن صفدر کی رات گئے گرفتاری کے بعد مریم نواز کی نیب میں پیشی اہمیت اختیار کر گئی ہے ۔مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی پلان بھی ترتیب دے دیا گیاہے ۔

 تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی پیشی کے دوران رینجرز تعینات نہیں ہوں گے ۔ احتساب عدالت کے باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔اسلام آباد پولیس پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔

قوی امکان ہے کہ مریم نوا ز کی پیشی کے پیش نظر ن لیگی خؤاتین کی آمد متوقع ہے جس کی وجہ سے اسلام آباد پولیس نے خواتین پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی ہے ۔

واضح رہے مریم نواز کی جے آئی ٹی کے موقع پر بھی اسلام آباد پولیس نے 2500 سے زائد خواتین پولیس اہلکارتعینات کیں تھیں ۔ تاہم اس بار خواتین پولیس اہلکاروں کی تعداد تو کم ہے ۔مگر ن لیگی خواتین کارکنان کو روکنے کے لیے حکمت عملی بنا لی گئی ہے۔