اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس میں تمام ارکان کو اداروں میں محاذ آرائی سے متعلق بیان دینے سے روک دیا ہے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انھوں نے اراکین کو تلقین کی کہ وہ اداروں کیخلاف بیان بازی سے باز رہیںاور ایسے بیان نہ دیں جس سے اداروں میں محاذ آرائی کا تاثر ملے۔ اجلاس میں آئی بی کی مبینہ فہرست کامعاملہ زیرغورلایا گیا جس پر خط کے متاثرہ ارکان کاتحریک استحقاق لانے پربھی غورکیا گیاجبکہ متاثرہ ارکان اسمبلی نے وزیر اعظم سے خط جاری کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
ارکان کے مطالبے کے بعد وزیر اعظم نے متاثرہ ارکان اسمبلی کو کارروائی کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔اس کے علاوہ وزیر اعظم نے اپنے دورہ امریکا پربھی پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیاجبکہ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھی اجلاس میں اپنا دورہ امریکہ پر بریفنگ بھی دی۔