ٹائیگر شروف نے ”باغی2“ کےلئے وزن بڑھا لیا

ٹائیگر شروف نے ”باغی2“ کےلئے وزن بڑھا لیا

ممبئی:اداکار ٹائیگر شروف نے فلم ”باغی“ سلسلے کی دوسری فلم ”باغی2“ کےلئے 5کلو وزن بڑھا لیا۔

ٹائیگر شروف نے اپنی نئی فلم ”باغی2“ کےلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں انہوں نے فلم میں اپنے کردار کو بہترین طریقے سے نبھانے کے لئے5کلو وزن بڑ ھا لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فلم ان کے لئے بڑا چیلنج ہے کیونکہ اس سلسلے کی پہلی فلم شائقین کو بہت پسند آئی اس لئے اب اس کے سیکوئل سے شائقین کی بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

مصنف کے بارے میں