دلیپ کمار کی طبیعت پھر ناساز، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

دلیپ کمار کی طبیعت پھر ناساز، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
کیپشن: فائل فوٹو

نئی دہلی: بھارتی فلم سٹار دلیپ کمار کو طبیعت ناساز ہونے پر ایک مرتبہ پھر تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق 95 سالہ دلیپ کمار کو ممبئی کے بڑے اور معروف لیلاوتی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں نمونیہ ہوا ہے اور ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ دلیپ کمار کو سینے کے انفیکشن کی شکایت پہلے بھی ہو چکی ہے اور اسی وجہ سے وہ پہلے بھی ہسپتال میں داخل رہ چکے ہیں،تاہم انہیں ایک مرتبہ پھر چیسٹ انفیکشن کے باعث حالت خراب ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں نموینہ کی تشخیص کی ہے۔