نیو سپر لیگ سیزن تھری کے فائنل میچ میں پی ڈی الیون نے آپریشنز کو شکست دیدی

Final match, New Super League, season three, PD XI, winner, Operations team

لاہور: نیو سپر لیگ چیمپینز کا تاج پی ڈی کے سر سج گیا ، فائنل معرکے میں رضی الدین کاظمی کے فلک شگاف چھکوں کی بدولت آپریشنز الیون کو شکست ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق نیو سپر لیگ سیزن تھری کا فائنل میچ گزشتہ روز پی ڈی الیون اور آپریشنز الیون کے درمیان ہوا جس میں پی ڈی الیون نے دلچسپ مقابلے کے بعد آپریشنز کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کی ۔ جیت پر کھلاڑیوں کے بھنگڑے جبکہ ہارنے والوں نے بھی خوب جشن منایا ۔

 

رضی الدین کاظمی پلیئر آف دی فائنل اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ لے اڑے ۔ فاتح ٹیم کو ٹرافی اور پچاس ہزار کیش ، رنراپ کو ٹرافی اور تیس ہزار کیش دیا گیا ۔

 

پی ڈی کے کھلاڑی حسن کو بہترین بیٹسمین جبکہ عبدالصمد کو بہترین بولر کا ایوارڈ دیا گیا ۔