ٹک ٹاکر عائشہ نے مجھے پلان کا حصہ نہ بننے پر گرفتار کروایا: ملزم ریمبو

Greater Iqbal Park case, Tiktoker Ayesha, accused Rambo, court, police, PTI government

لاہور: گریٹر اقبال پارک کیس کے ملزم ریمبو نے کہا وہ بے قصور ہے ۔ ٹک ٹاکر عائشہ نے مجھے پلان کا حصہ نہ بننے پر گرفتار کروایا ہے ۔

عدالت پیشی پر لائے گئے ملزم ریمبو کا کہنا تھا کہ مجھے ایک روز قبل بتایا گیا کہ کیس کی تفتیش میں ایس پی تبدیل ہوگیا ہے ۔ تھانے پہنچنے پر مجھے اور میری ٹیم کو گرفتار کر لیا گیا ۔

ملزم ریمبو نے انکشاف کیا کہ عائشہ اکرم نے مجھ سے کہا کہ جتنے بھی ملزم پکڑے گئے ہیں اُن سے فی کس پانچ ، پانچ لاکھ لیں گے ۔ میں نے اسے کہا پیسے کے پیچھے نہ بھاگو اور اپنے کیس کی پیروی کرو میں اس پلان کا حصہ نہیں بنا ۔ عائشہ نے مجھے دھمکی دی تھی کہ جو کہتی ہوں وہ تم نے نہ کیا تو جیل کی ہوا کھلاؤں گی ۔

ملزم نے مزید بتایا کہ میری اور عائشہ کی غیر اخلاقی تصویر اور ویڈیو ایک سال پرانی ہیں ۔ میں پہلے بھی آگاہ کر چکا ہوں کہ لڑکی کی رضامندی کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا ۔ ہمارے درمیان جو کچھ ہوا اور جو بھی رشتہ تھا باہمی رضا مندی سے تھا ۔

دوسری جانب ضلع کچہری لاہور میں گریٹر اقبال پارک کیس میں ملزم ریمبو اور دیگر کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے ۔

پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ تفتیش مکمل کرنے کے لیے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔ مختلف ویڈیوز اور دیگر چیزیں برآمد کرنی ہیں ، چاہتے ہیں کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو ۔