شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے چھٹکارے کا حل بتا دیا

IMF,World Bank,Shoukat Tareen,

اسلام آباد : وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ جی ڈی پی گروتھ 5 سے 7 فیصد ہوگی تو غریبوں کو فائدہ پہنچے گا، گروتھ جیسے ہی بڑھتی ہے توکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ جاتا ہے،مستحکم گروتھ ہوگی تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑے گی،وزیر اعظم عمران خان کا مقصد غریب عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولت میسر کرناہے ۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو 35 سال سے جانتا ہوں ایماندار آدمی ہے، عمران خان نے مجھے کہا کہ آپ کو یہ عہدہ سنبھالنا ہوگا، یقین ہے عمران خان ملک کو ٹھیک کرے گا۔

انہوں نے کہا ملکی خزانے میں زیادہ سے زیادہ ڈالرز کی ضرورت ہے ،اگرپاکستان ایکسپورٹ نہیں بڑھے گی تو مسائل بڑھیں گے ،ملکی گروتھ بڑھانے کیلئے ایکسپورٹ کی طرف توجہ دینی پڑے گی ،ایکسپورٹ نہیں ہو گی تو ڈالر کیسے آئینگے ؟ملک کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے ملکی انڈسٹری کا پہیہ چلانا ہوگا ۔

شوکت ترین نے کہا چاہتے ہیں آئندہ ملک کو کبھی آئی ایم ایف کی ضرورت نہ پڑے ،آج ہم ایشیا کی پہلی 25 منڈیوں میں شامل نہیں ،پاکستان میں ٹیکس اس تناسب سے اکھٹا نہیں ہورہا ہے جس طرح سے ہونا چاہیے ،ٹیکس کولیکشن کم ہونے کی وجہ سے ملکی مسائل بڑھ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان کی کوشش ہے کہ غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں ،نچلے طبقے کو ریلیف دینے کیلئے ہی احساس پروگرام متعارف کروایا گیا ہے ،احساس پروگرام غریب لوگوں کیلئے ایک مکمل پیکج ہے ۔