عمران خان کی آئندہ 48 گھنٹے میں آرمی چیف سے تیسری ملاقات ہوگی: شیخ رشید کا انکشاف 

عمران خان کی آئندہ 48 گھنٹے میں آرمی چیف سے تیسری ملاقات ہوگی: شیخ رشید کا انکشاف 
سورس: File

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی آرمی چیف سے 2 ملاقاتیں ہو چکی ہیں تیسری ملاقات آئندہ 48 گھنٹے میں ہونے جا رہے ہیں۔ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈیڈلاک صرف الیکشن پر ہے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں فوج کے معاملے میں بات نہیں کروں گا۔کل آرمی چیف نے کہا کہ ہم کسی کو سیاسی عدم استحکام لانے نہیں دیں گے اور جوان سیاست سے دور رہیں لیکن میں کہتا ہوں کہ سیاسی عدم استحکام ہوچکا ہے۔ 

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملاقاتیں کرکے عمران خان کو ٹرک کی بتی کی پیچھے لگایا جائے گا ہوگا کچھ نہیں ۔میں کہتا ہوں کہ اگر ہمیں لانا ہے تو نکالا کیوں تھا؟ کسی اور کے کندھے پر نہیں بلکہ عوام کے کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار میں آنا چاہیے۔ میں نے اسٹیبلشمنٹ کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔ اداروں کا احترام کرتا ہوں۔ 

مصنف کے بارے میں