لاہور : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ اور وائٹ بال سیریز کی نشریاتی ٹیموں اور ٹیکنالوجی کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔
ٹیسٹ سیریز کے کمنٹری پینل میں سابق جنوبی افریقی کپتان شان پولک کے علاوہ سابق پاکستانی کپتان عامر سہیل، رمیز راجہ، وقار یونس اور ٹیسٹ کرکٹر بازید خان شامل ہیں۔
وائٹ بال سیریز کے کمنٹری پینل میں بھی عامر سہیل، رمیز راجہ، عروج ممتاز کے ساتھ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹرز جے پی ڈومنی اور ورنن فلینڈر شامل ہوں گے۔
نشریات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، جس میں 28 کیمرے، بگی کیم، ہاک آئی اور الٹرا ایج ڈی آر ایس شامل ہیں تاکہ شائقین کو بہترین دیکھنے کا تجربہ فراہم کیا جا سکے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور میں اور دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی کے پنڈی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔