اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-1 چترال کے ضمنی انتخاب کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اس حلقے میں پولنگ 23 نومبر کو ہوگی، جبکہ امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی 15 سے 17 اکتوبر کے درمیان جمع کرا سکیں گے۔
شیڈول کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال (سکروٹنی) 22 اکتوبر کو کی جائے گی، اور اعتراضات پر فیصلے تین نومبر تک سنائے جائیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست پانچ نومبر کو جاری کی جائے گی، جبکہ انتخابی نشانات 6 نومبر کو امیدواروں کو الاٹ کیے جائیں گے۔