Get Alerts

رونالڈو بن گئے دنیا کے پہلے کھرب پتی فٹبالر

رونالڈو بن گئے دنیا کے پہلے کھرب پتی فٹبالر

ریاض:فٹبال کی دنیا کے مشہور سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے شاندار کارکردگی اور کامیابیوں کے بعد دنیا کے پہلے کھرب پتی فٹبالر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق رونالڈو کی مجموعی دولت 1.4 ارب ڈالر (تقریباً 3 کھرب 93 ارب پاکستانی روپے) سے زائد ہے۔

40 سالہ فٹبالر کی دولت میں خاصی تیزی اُس وقت آئی جب انہوں نے سعودی کلب النصر کے ساتھ نیا معاہدہ کیا، جس سے ان کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

رونالڈو کی یہ مالی کامیابی نہ صرف ان کی کھیل میں مہارت بلکہ بزنس اور برانڈنگ میں بھی ان کی کامیابی کا مظہر ہے۔

ٹیگز: