لاہور : پوری دنیا میں تباہی پھیلانے والے ’’بلیو وہیل‘‘ گیم کے پاکستان میں بھی تباہی پھیلانے کا انکشاف ہوا ہے۔ لاہور میں 2لڑکے اس کا شکار
تفصیلات کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں ایک خود کش گیم ’’ بلیو وہیل‘‘ تباہی مچا رہی ہے۔ چین میں دو لڑکیوں کی خود کشی کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہیں جبکہ اب اس گیم کے اثرات پاکستان پہنچنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی لڑکے نے اپنی ویڈیو اپ لوٹ کی اور اس میں یہ انکشاف کیا ہے اس گیم نے اس کے ایک دوست کو متاثر کیا ہے اور یہ ٹاسک دیا گیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ سنیپ شارٹس اپ لوڈ کرے اور جب ٹاسک مکمل کر لیا تو اسے خود کشی کے کچھ طریقے بتائے گئے۔ اگر اس لڑکے کو فوری طور پر کونسلنگ نہ دی جاتی تو وہ شاید یہ عمل کر بھی چکا ہوتا ۔