کلثوم نواز کا دوسرا آپریشن بھی کامیابی سے مکمل

کلثوم نواز کا دوسرا آپریشن بھی کامیابی سے مکمل

لندن : لندن میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا دوسرا آپریشن بھی کامیابی سے مکمل ہوگیا۔بیگم کلثوم نواز کے جسم سے گلٹیاں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد انہیں ریکوری روم میں منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہیں 11روز میں دوسری مرتبہ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا. کلثوم نواز کی پہلی سرجری گردن کے ایک طرف کی گئی تھی.دوسری سرجری میں سینے سے لمف نوڈز یا گلٹیاں نکالی گئیں ہیں۔کلثوم نواز آجصبح نواز شریف اور بیٹوں کے ہمراہ اسپتال پہنچیں.آپریشن کے بعد میاں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹے بھی کلثوم نواز کے ساتھ موجود ہیں۔سابق وزیراعظم اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسپتال میں ہی رہیں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کلثوم نواز کی طبیعت پر منحصر ہے،جس کی تاریخ چند روز میں طے کی جائے گی۔