قطر کے نائب وزیراعظم آج پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں  

The Deputy Prime Minister of Qatar is visiting Pakistan today
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی آج پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ان سے مذاکرات کریں گے جس میں افغانستان میں پیشرفت اور پاکستان اور قطر کے تعلقات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

دورے کے دوران قطر کے نائب وزیراعظم دیگر شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان عقیدے اور روایات کی بنیاد پر خوشگوار اور قریبی تعلقات قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ مفاد کے علاقائی اور عالمی معاملات پر قریبی تعاون کرتے ہیں۔قطر میں 2 لاکھ سے زیادہ محنت کش پاکستانی موجود ہیں جو دونوں ممالک کی قومی اور اقتصادی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔