نیب کک بیکس تحقیقات،پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث ہیں: رپورٹ

نیب کک بیکس تحقیقات،پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث ہیں: رپورٹ
سورس: File

لاہور:  سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے پر الزامات کی تفصیلات سامنےآ گئیں.

نیب رپورٹ کے مطابق سابق پرنسپل سیکرٹری نے شریک ملزموں کے ساتھ ملکر غیر قانونی سکیمیں منظور کرائیں۔ 

نیب رپورٹ  کمیں کہا گیا کہ محمد خان بھٹی نے کک بیکس کے لیے من پسند کنٹریکٹرز کو ٹھیکے دلوائے  اور اب تک کی تحقیقات کے مطابق محمد خان بھٹی کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث پائے گئے ہیں۔

رپورٹ  میں یہ بھی بتایا گیا کہ محمد خان بھٹی نے شریک ملزموں سے ملکر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا اور سابق پرنسپل سیکرٹری نے من پسند افسروں کو گجرات میں تعینات کرا کے فوائد لیے.

واضح رہے کہ محمد خان بھٹی اس وقت پانچ دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں. احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر محمد خان بھٹی سے ہونے والی تفتیش سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں