Get Alerts

واٹس ایپ نے اپنے چینلز میں ایک دلچسپ اور مفید فیچر کی آزمائش شروع کر دی

 واٹس ایپ نے اپنے چینلز میں ایک دلچسپ اور مفید فیچر کی آزمائش شروع کر دی

کیلیفورنیا : واٹس ایپ نے اپنے چینلز میں ایک دلچسپ اور مفید فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے جس سے چینل کے مالکان اپنے فالوورز کے ساتھ کوئز کے ذریعے بات چیت کر سکیں گے۔

اس نئے فیچر کے ذریعے چینل ایڈمنز سوالات بنائیں گے اور ان کے متعدد ممکنہ جوابات صارفین کے سامنے پیش کریں گے۔ صارفین ان میں سے صحیح جواب کا انتخاب کریں گے اور فوراً معلوم کر سکیں گے کہ ان کا جواب درست ہے یا نہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ دوسروں کے جوابات کے نتائج اس وقت تک نہیں دیکھ سکیں گے جب تک وہ خود جواب نہ دے دیں۔

ایڈمنز کو یہ بھی دیکھنے کا موقع ملے گا کہ کتنے فالوورز نے صحیح جواب دیا اور کون سے موضوعات میں زیادہ دلچسپی لی گئی۔ اس سے نہ صرف چینل کی انگیجمنٹ بڑھے گی بلکہ صارفین بھی اپنی رائے دے کر چینل کی پالیسیز اور ریسرچ میں حصہ لے سکیں گے۔

ابتدائی طور پر یہ فیچر محدود صارفین کو دیا گیا ہے تاکہ اس کی آزمائش کی جا سکے، لیکن مستقبل میں اسے سٹیٹس اپڈیٹس اور گروپ چیٹس تک بھی بڑھانے کا امکان ہے۔

ٹیگز: