Get Alerts

کراچی : نیو کراچی میں آتشزدگی سے گارمنٹس فیکٹری کی3 منزلہ عمارت گر گئی

کراچی : نیو کراچی میں آتشزدگی سے گارمنٹس فیکٹری کی3 منزلہ عمارت گر گئی

کراچی:نیو کراچی سیکٹر 8 اے میں ایک گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جسے بجھانے کے دوران فیکٹری کی 3 منزلہ عمارت زور دار دھماکے کے بعد گر گئی۔ اس واقعے میں فائر بریگیڈ کے 5 اہلکار زخمی ہو گئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں، تاہم آگ کی شدت بڑھنے پر مزید 14 فائر ٹینڈرز، باؤزر اور اسنارکل ریسکیو اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔ آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران ہی عمارت منہدم ہو گئی، جس کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسی دوران فیکٹری کے ساتھ زیر تعمیر عمارت کی شیٹرنگ میں بھی آگ لگ گئی تھی، جس پر ریسکیو اہلکاروں نے فوری قابو پا لیا۔ عمارت گرنے سے فیکٹری کے برابر والی عمارت کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت اور آتشزدگی کے باعث عمارت کی بنیادیں کمزور ہو گئیں، جس کی وجہ سے عمارت گر گئی۔

ٹیگز: