Get Alerts

ایجبسٹن ٹیسٹ: پاکستانی بیٹنگ پھر ناکام، ٹیم 133 رنز پر ڈھیر

ایجبسٹن ٹیسٹ: پاکستانی بیٹنگ پھر ناکام، ٹیم 133 رنز پر ڈھیر

ایجبسٹن:انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستانی بلے باز ایک بار پھر ناکام ہوگئے، پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 133 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

 سعود شکیل 43 رنز کے ساتھ پاکستان کے ٹاپ سکورر رہے، جبکہ محمد عباس 21 اور رضا اللہ 11 رنز بناکر ڈبل فگر میں پہنچنے والے دیگر دو کھلاڑی تھے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بلے باز 10 رنز کا ہندسہ عبور نہ کرسکا۔

 صائم ایوب صفر، اذان اویس 9، عبداللہ شفیق 3 اور شان مسعود 5 رنز بناسکے، جبکہ کپتان بابر اعظم بھی صرف 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

 ایجبسٹن ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ غازی غوری، عمران رندھاوا اور رضا اللہ اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

 انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اولی رابنسن اور جوفرا آرچر نے 3،3 پاکستانی بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

ٹیگز: