معروف ہالی ووڈ اداکارہ خواجہ سرا نکلی

اسلام آباد: اپنی خوبصورتی کے باعث شائقین کا دل ہالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ کیسینڈرا کیس کے بارے میں حیران کن انکشاف سامنے آگیا ، جس کے مطابق وہ لڑکی نہیں بلکہ ایک خواجہ سرا ہیں۔

معروف ہالی ووڈ اداکارہ خواجہ سرا نکلی

اسلام آباد: اپنی خوبصورتی کے باعث شائقین  کے دل پر راج کرنے والی  ہالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ کیسینڈرا کے بارے میں حیران کن انکشاف سامنے آگیا ، جس کے مطابق وہ لڑکی نہیں بلکہ ایک خواجہ سرا ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیسینڈرا پیدائشی طور پر ایک لڑکا تھی، جب وہ 18سال کا ہوا تو اس نے خود کو خوبصورت لڑکی بنانے کا فیصلہ کیا اور سرجری کے ذریعے اپنے عوارض اور خال و خد تبدیل کروانے لگا۔ آج اسے دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ وہ کبھی لڑکا تھی۔ اب تک وہ اپنے جسم کو تبدیل کروانے پر اڑھائی لاکھ ڈالر خرچ کر چکی ہے اور ایک انتہائی خوبصورت اور دلکش خاتون بن چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کیسینڈرا امریکی ریاست آئیوا کے شہر ڈیس موئنیز میں پیدا ہوئی۔ جب اس نے لڑکی بننے کا فیصلہ کیا تو اس کے گھر والوں نے اس سے لاتعلقی اختیار کر لی اور وہ سامان باندھ کر فلوریڈا آگئی۔ یہاں آکر اس نے نئی زندگی کا آغاز کیا اور آج بطور رقاصہ و اداکارہ خود کو منوا چکی ہے۔اس کے جسم کا کوئی حصہ ایسا نہیں ہے جس کی اس نے سرجری نہ کروا رکھی ہو۔ اس کا کہنا ہے کہ ”میں شروع سے جانتی تھی کہ میں ایک عورت ہوں۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ میں بچپن سے ہی کیسینڈرا بننا چاہتی تھی۔ میں بچپن میں ہی گڑیا سے کھیلتی تھی اور لڑکیوں جیسے کپڑے پہنتی تھی۔ اب میں ایک خوبرو خاتون ہوں اور اپنی زندگی سے مطمئن ہوں۔ مجھے امید ہے کہ دوسرے لوگ بھی میری کہانی سے متاثر ہوں گے۔