ایشیاء کا مستقبل کیا ہے اس کا تعین ہمیں کرنا ہے، چینی صدر

ایشیاء کا مستقبل کیا ہے اس کا تعین ہمیں کرنا ہے، چینی صدر

بیجنگ: چین کے صدر نے باؤ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا کے بہت سے خطوں میں انسانیت کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے اور ایشیاء کا مستقبل کیا ہے اس کا تعین ہمیں کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ عالمی اہمیت اختیار کر گیا ہے، وزیر اعظم

ان کا مزید کہنا تھا کہ غلبے کی کوشش مسترد کر دیں جبکہ امن اور خوشحالی کی خواہشات کے دور میں سرد جنگ ذہنیت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

چینی صدر کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے سامنے بے شمار مسائل اور بہت سی رکاوٹیں ہیں لیکن چین نے ایشیاء میں معاشی بحران کے خاتمے کے لیے گراں قدر کام کیا۔ چین نے 40برس میں غیرمعمولی ترقی کی اور اب ہم دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہیں جو عالمی برادری کے ساتھ مل کر معاشی ترقی کو تیز کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کے حوالے سے بات چیت کیلئے رضا مند

صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ بہت سے ممالک میں لوگ غربت، بھوک اور امراض کا شکار ہیں جبکہ زمینی حقائق اور گلوبل وژن کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں