امریکہ نے چینی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی عائد کر کے مناسب اقدام نہیں کیا: چین

امریکہ نے چینی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی عائد کر کے مناسب اقدام نہیں کیا: چین

بیجنگ: امریکہ بہت بھاری پتھر اٹھا رہا ہے، جس سے بلا آخر اس کے اپنے پائوں کچلے جائیں گے۔ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ تجارتی تحفظ اور یکطرفہ نظام پر عمل پیرا نہ ہو، کیونکہ یہ چین اور بین الاقوامی برادری کیخلاف ہے۔

چین نے کہا ہے کہ امریکہ نے چینی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی عائد کر کے مناسب اقدام نہیں کیا، اس سے تجارتی جنگ کا آغاز ہو گیا ہے، چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے اور وہ امریکی اقدامات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے اعلان کردہ درآمدی ڈیوٹی کا مقصد چین کو سزا دینا محسوس ہوتا ہے، تاہم یہ غیر منصفانہ تجارتی رویہ ہے، امریکہ کی طرف سے یکطرفہ اور تجارتی تحفظ کا معاملہ ہے، جو عالمی تجارتی قوانین کیلئے چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔