لاڑکا نہ ،انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں دو خواتین جاں بحق

 لاڑکا نہ ،انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں دو خواتین جاں بحق

لاڑکانہ : انڈس ہائی وے خیرپور جوسو کے مقام پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق ہو گئی ہیں ،نوجوان زخمی ہو گیا۔

تفصیلات لاڑکانہ کے نواحی علاقےقمبر کے گاؤں اللہ ڈنو تنیو کے رہائشی زائرین بس اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر منت لے کر شاہ گودڑو پیر جا رہے تھے کہ حادثہ پیش  آگیا ۔

موٹر سائیکل سلپ ہونے سے موٹر سائیکل چلنے والی کوچ کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دونوں خواتین کوچ کے نیچے آنے سے موقع پر ہلاک ہوگئیں جبکہ نوجوان زخمی ہو گیا ۔

جاں بحق ہونے والی خواتین میں عمر رسیدہ حلیماں خاتون اور 23 سالہ پوپراں شامل ہیں جبکہ  نوجوان بابر تنیو زخمی ہو گیا ۔

جاں بحق ہونے والی خواتین کی لاشوں مقامی ہسپتال کے سرد خانے جبکہ  زخمی نوجوان کو چانڈکا ہسپتال کے شعبہ حادثات پہنچا دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کا کہناہےکہ جاں بحق ہونے والی خواتین کی نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کر دیا گیا ۔