اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت میں آنے سے پہلے ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ حالات اتنے مشکل ہیں ۔
پارلیمنٹ ہاوس میں آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’آئین آج بھی زندہ ہے آج سے ایک سال کی اپوزیشن نے پاکستان کو مشکل حالات سے بچانے کی کوشش کی اور آئین کا سہارا لیا۔
شہباز شریف کے مطابق ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ حالات اتنے مشکل ہیں۔ ایک صاحب نے مبارکباد دی کہ یہ اتحادی حکومت ایک ماہ سے ذیادہ نہیں چل سکتی تھی لیکن اپ نے کمال کر دیا۔
شہباز شریف نے کہا آج اس اتحادی حکومت کو ایک سال ہو گیا ہے۔ تمام جماعتوں نے اپنے اپنے منشور کے مطابق الیکشن میں جانا ہے لیکن جب طے کر لیں کہ مل کر چلنا ہے تو بڑے بڑے مسائل حل ہو جاتے ہیں۔