میرے خلاف درج مقدمہ ختم کیا جائے : عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

میرے خلاف درج مقدمہ ختم کیا جائے : عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
سورس: File

اسلام آباد : تھانہ رمنا میں درج بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کی عمران خان کی درخواست اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق کل اعتراضات کے ساتھ عمران خان کی درخواست پر سماعت کریں گے ۔

عمران خان نے درخواست دائر کی تھی  ۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیاعمران خان کیخلاف سیاسی مخالفین کی ایما پر مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ مقصد عمران خان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔جب کوئی کرپشن کا کیس نہ ملا تو اب عمران خان کیخلاف جعلی مقدمات بنائے جارہے ہیں ۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ جب سے سیاسی مخالفین نے وفاقی حکومت سنبھالی ہے وہ جعلی مقدمات بنا رہے ہیں ۔  اس مقدمے کا مقصد صرف عمران خان کو بلیک میل کرنا ہے۔

ایف آئی آر میں لگائے الزامات کو سچ بھی مان لیا جائے تو واقعہ لاہور کا تھا مگر مقدمہ اسلام آباد میں درج کردیا گیا۔ایف آئی آر میں لگائے الزامات گئے جرم نہیں بنتا ۔مقدمہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔عدالت عمران خان کیخلاف مقدمہ کے اخراج کا حکم دے۔

مصنف کے بارے میں