Get Alerts

نیتن یاہو کے گرد قانونی گھیرا تنگ: کرپشن مقدمات کی سماعت اتوار سے دوبارہ شروع ہوگی

نیتن یاہو کے گرد قانونی گھیرا تنگ: کرپشن مقدمات کی سماعت اتوار سے دوبارہ شروع ہوگی

یروشلم: جنگ بندی کے بعد اسرائیل میں معمولاتِ زندگی کی بحالی کے ساتھ ہی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف زیرِ التوا کرپشن مقدمات کا پنڈورا بکس ایک بار پھر کھلنے جا رہا ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق، جنگی صورتحال کے باعث معطل کی گئی قانونی کارروائی کا آغاز رواں اتوار سے دوبارہ ہوگا۔
وزیراعظم نیتن یاہو کو 2020 سے سنگین قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے، جن میں درج ذیل الزامات شامل ہیں، مالی مفادات کے عوض غیر قانونی سہولیات فراہم کرنا۔ عوامی عہدے کا غلط استعمال اور دھوکہ دہی۔اپنے سیاسی اور ذاتی مقاصد کے لیے سرکاری مشینری کا استعمال۔اس قانونی جنگ میں ایک دلچسپ موڑ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا موقف ہے۔ صدر ٹرمپ ماضی میں نیتن یاہو کے لیے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کر چکے ہیں اور انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ وہ نیتن یاہو کو ان مقدمات سے بچانے کے لیے "صدارتی معافی" یا سیاسی اثر و رسوخ کے استعمال کی حمایت کر سکتے ہیں۔

ٹیگز: