Get Alerts

پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو 61 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو 61 رنز سے شکست دے دی

کراچی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈی ٹیم کو 61 رنز سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔

کوئٹہ کی جانب سے رئیلی روسو نے 53، سعود شکیل نے 42 اور حسن نواز نے 39 رنز کی اننگز کھیلیں۔ جہانداد خان 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

راولپنڈی کی جانب سے بین سیئرز نے 3، محمد عامر نے 2 جبکہ مبصر خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں راولپنڈی کی ٹیم 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سعد مسعود 31 اور ڈیرل مچل 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔

کوئٹہ کی جانب سے جہانداد خان، عثمان طارق اور سعود شکیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس فتح کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کرلی جبکہ راولپنڈی ٹیم کو مسلسل شکستوں کا سامنا ہے۔
 
 
 

ٹیگز: