Get Alerts

دانیال عزیز کے خلاف الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی گئی

دانیال عزیز کے خلاف الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی گئی

اسلام آباد :الیکشن کمیشن نے دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کیخلاف درخواست پی ٹی آئی کے رہنمامحمود جوئیہ نے دائرکر رکھی تھی، سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کے درخواستگزار اور وکیل پیش نہیں ہوئے، گزشتہ سماعت پر وکالت نامہ بھی واپس لے چکے ہیں.

الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما کے وکیل کی جانب سے کیس کی پیروی سے عذر پیش کیا گیا تھا جس کے باعث وہ پیش نہیں ہوئے ۔الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.