سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کےحق رائے دہی کیلئے الیکشن کمیشن کو احکامات جاری کر دیے ،عمران خان کا ٹوئٹ

سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کےحق رائے دہی کیلئے الیکشن کمیشن کو احکامات جاری کر دیے ،عمران خان کا ٹوئٹ
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور متوقع وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے سے پہلے ہی اوورسیز پاکستانیوں کو بڑے خوشخبری سنا دی ہے۔

f255bd1563494d6b9fe88fa178b1957b

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے سے متعلق کامیابی کی نوید سنائی۔ انہوں نے لکھا ”بیرون ملک مقیم پاکستانیوں، جو ہمارا حقیقی سرمایہ ہیں کیلئے خوشخبری ہے کہ ان کے حق رائے دہی کیلئے تحریک انصاف کی جدوجہد کامیاب ہوئی ہے اور سپریم کورٹ نے عملدرآمد کیلئے ہمارا موقف تسلیم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو عملدرآمد کیلئے اقدامات اٹھانے کے احکامات دئیے ہیں۔“

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں