سراج الحق نے پانامہ لیکس کے دیگر 436 ملزمان کے بھی احتساب کا مطالبہ کر دیا

سراج الحق نے پانامہ لیکس کے دیگر 436 ملزمان کے بھی احتساب کا مطالبہ کر دیا
کیپشن: image by facebook

لاہور:امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ایک فرد کی نااہلیت سے احتساب مکمل نہیں ہوا ، جب تک پانامہ لیکس کے دیگر 436 ملزموں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاتا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے جامع مسجد منصورہ میں خطبہ کے دوران کہا کہ ایک فرد کی نااہلیت سے احتساب مکمل نہیں ہوا۔

جب تک پانامہ لیکس کے دیگر 436 ملزموں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاتا احتساب ادھورا اور بے فائدہ رہے گا۔

یہ بھی پڑھئیے:اقلیتیں برابری کے حقوق کی حامل ہیں،عام انتخابات میں تین نشستیں مختص کیں:بلاول بھٹو
 
 

انھوں نے کہا کہ پاکستان عاشقان رسول ؐ کی سرزمین ہے یہاں سیکولر اور لبرل ازم کی کوئی گنجائش نہیں ، ہم اللہ کے نظام کے عاشق ہیں , حکومت اگر پاکستان میں نظام مصطفیؐ کے نفاذ کی طرف ایک قدم اٹھائے گی تو ہم اس کی تائید و حمایت میں دس قدم آگے بڑھائیں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ اسلامی حکومت قائم کرنا ایک شرعی فریضہ ہے ہم اس فرض کی ادائیگی کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور زندگی کی آخری سانس تک غلبہ دین کی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔