ڈالر کی اونچی اڑان، امریکی کرنسی میں مزید 60 پیسے اضافہ

ڈالر کی اونچی اڑان، امریکی کرنسی میں مزید 60 پیسے اضافہ
کیپشن: اوپن مارکیٹ میں ڈالر 169 روپے کی سطح پرپہنچ کر بند ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 60 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

 ملک بھر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران سے امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کے بعد روپیہ تنزلی کی طرف گامزن ہے۔

 اوپن مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر60 پیسے مہنگا ہو کر 169 روپے کی سطح پرپہنچ کر بند ہوا۔

دوسری طرف انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 51 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 168 روپے 38 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہو گئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی کرنسی میں مزید تنزلی کا امکان ہے، قوی امکان ہے کہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آئندہ چند روز کے دوران مزید اضافہ دیکھنے کو ملا اور امریکی ڈالر 170 روپے سے بھی تجاوز کر سکتا ہے۔