ثنا خان کی شوہر کے ہمراہ مالدیپ ایئرپورٹ پر نماز کی ادائیگی، ویڈیو وائرل  

Sana Khan with her husband prays at Maldives airport, video goes viral
کیپشن: فائل فوٹو

مالی: سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان اپنے شوہر مولانا انس سعید کے ساتھ مالدیپ پہنچی جہاں انہوں نے ایئرپورٹ پر ہی نماز ادا کی، اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ ثنا خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنے شوہر کے ساتھ اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وہ مالدیپ میں چھٹیوں کے لیے جاتی دکھائی دے رہی ہیں۔

خیال رہے کہ سینما کی دنیا کو الوداع کہہ کر اداکارہ ثنا خان نے بھارتی ریاست گجرات کے مولانا انس سعید سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

گزشتہ سال نومبر کو دونوں نے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ایک شیئر کی گئی ویڈیو میں ثنا خان نے اپنے شوہر کے ساتھ کافی پرجوش دکھائی دیتی ہے۔ ویڈیو میں ایئرپورٹ سے لے کر سی پلین اور ان کے واٹر ولا کی کچھ تصاویر دکھائی دے رہی ہیں لیکن اس دوران بھی ثنا نماز پڑھنا نہیں بھولیں اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ ایئرپورٹ پر ہی نماز ادا کرتی نظر آ رہی ہیں۔

بتا دیں کہ جس مالدیپ کے جس واٹر ولا میں ثنا خان اپنے شوہر کیساتھ چھٹیاں گزار رہی ہیں اس کا ایک دن کا کرایہ 1813 ڈالر ہے۔