کے الیکٹرک اور پاکستان ایل این جی کے درمیان گیس فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا

کے الیکٹرک اور پاکستان ایل این جی کے درمیان گیس فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے الیکٹرک) اور پاکستان ایل این جی کے درمیان گیس فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور چیف ایگزیکٹو پاکستان ایل این جی نے مذکورہ معاہدے پر دستخط کئے جبکہ وزیر توانائی حماد اظہر نے بھی معاہدے کی تقریب میں شرکت کی اور دونوں کمپنیوں کو اہم سنگ میل کے حصول پرمبارکباد دی۔
واضح رہے کہ سرکاری ادارے کی جانب سے نجی ادارے کو گیس فراہمی کا یہ پہلا معاہدہ ہے جس کے تحت پاکستان ایل این جی کے الیکٹرک کو 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرے گی۔
وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ حالیہ معاہدہ کے الیکٹرک کے مستقبل کے حوالے سے درست سمت میں ایک قدم ہے، گیس کی فراہمی سے کے الیکٹرک کے سسٹم میں 900 میگاواٹ بجلی داخل ہو گی جس سے کراچی کی ضروریات پوری ہوں گی۔