مبشر کھوکھر قتل کیس، وزیر اعلیٰ ہاوس سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی غلطی سامنے آگئی

Mubashir Khokhar, murder case, Chief Minister House, security personnel, big mistake

لاہور: مبشر کھوکھر کے قتل کا معاملہ ، ابتدائی تحقیقات میں وزیر اعلیٰ ہاوس سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی غلطی سامنے آ گئی ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سکیورٹی سٹاف اور ایس پی سکیورٹی لاہور بھی غفلت برتنے والوں میں شامل ہیں ۔ 

ایس پی سکیورٹی شادی ہال پر وی آئی پی موومنٹ کیلئے موثر سکیورٹی فراہم نہ کرسکیں ۔ وزیر اعلیٰ ہاوس کا سکیورٹی سٹاف شادی پر صرف پانچ منٹ پہلے پہنچا ۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سکیورٹی سٹاف نے پنڈال کی مکمل سکیورٹی کلیئرنس بھی نہیں کی ، سکیورٹی سٹاف کی جانب سے پنڈال کو سراغ رساں کتوں کی مدد سے بھی چیک نہیں کیا گیا ۔

وزیر اعلیٰ کی کسی بھی موومنٹ سے قبل سکیورٹی سٹاف پنتالیس منٹ قبل پہنچتا ہے ۔ سکیورٹی سٹاف کو وزیر اعلیٰ کی آمد سے قبل سکیورٹی کلیئرنس کرنا ہوتی ہے ۔

خیال رہے کہ پولیس نے مبشر قتل کیس میں تیسرے ملزم کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔ تیسرے گرفتار ملزم کا نام بابر ہے ، مرکزی ملزم ناظم نے بابر سے فون پر شادی ہال کا اڈریس پوچھا تھا ۔