یوم آزادی: اسلام آباد میں دفعہ 144  نافذ

یوم آزادی: اسلام آباد میں دفعہ 144  نافذ
سورس: File

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے 14 اگست کے موقع پر پٹاخے چلا کر ڈرانے والوں پر دفعہ 144 نافذ  کر دیا۔ 14 اگست کے موقع پر گلیوں، سڑکوں پر ہارن بجانے،پٹاخے پھوڑنے اور ٹیمپلیٹس کے استعمال پر سختی سے پابندی عائد کر دی گئی۔


 ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے سڑکوں پر باجے بجانے اور چلتےلوگوں کے قدموں میں پٹاخے چلا کر ڈرانے پر دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ 14 اگست پر اسلام آباد میں امن و امان قائم رکھا جائے گا۔


اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گئے۔


انتظامیہ نے موقف اپنایا کہ اس مزموم حرکت سے ہارٹ پیشنٹ مریضوں کے لئے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں