ضمنی انتخابات، پنجاب حکومت نے  امن و امان کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی

ضمنی انتخابات، پنجاب حکومت نے  امن و امان کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی

لاہور:پنجاب حکومت نے ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا۔ پنجاب کے محکمہ داخلہ نے 10 اضلاع میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ 

لاہور، قصور ،چکوال ، گجرات ، بھکر ، وزیر آباد، نارووال، شیخوپورہ ، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں نفاذ کیا گیاہے۔ 

دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بھی نہیں کی جا سکے گی۔

مصنف کے بارے میں