Get Alerts

لاہور: انسداد دہشت گردی نے 9 مئی کے دو اہم مقدمات کا فیصلہ محفوظ کرلیا، اعلان 11 اگست کو ہوگا

لاہور: انسداد دہشت گردی نے 9 مئی کے دو اہم مقدمات کا فیصلہ محفوظ کرلیا، اعلان 11 اگست کو ہوگا

لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے دو اہم مقدمات میں دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، جو 11 اگست بروز پیر سنایا جائے گا۔

مقدمات کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی، جہاں راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیسز پر تفصیلی کارروائی مکمل کی گئی۔ عدالت میں وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد جیل کی سیکیورٹی میں سختی کر دی گئی اور ملزمان کو جیل سے باہر جانے سے روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، 9 مئی کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے سلسلے میں درج ان مقدمات میں مجموعی طور پر 45 افراد کے خلاف ٹرائل مکمل ہوچکا ہے، جن میں سے:

25 ملزمان زیرِ حراست ہیں
15 کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے
1 ملزم انتقال کر چکا ہے
یاد رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد ملک بھر میں متعدد مقامات پر توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں یہ دونوں کیسز بھی شامل ہیں۔

ٹیگز: