Get Alerts

ایران نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان مجوزہ راہداری روکنے کی دھمکی دے دی

ایران نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان مجوزہ راہداری روکنے کی دھمکی دے دی

تہران: ایران نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی ثالثی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان بنائی جانے والی مجوزہ راہداری کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔ ایران کے سپریم لیڈر کے اعلیٰ مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ تہران اس منصوبے کو روس کے ساتھ یا بغیر روس کے روک دے گا۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قفقاز کو "جائیداد" بنانے کے خیالات پر سخت تنقید کی۔

اس منصوبے کی شرائط میں امریکی کردار کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے، جس کے تحت آرمینیا کے راستے آذربائیجان کو نخچیوان سے جوڑا جائے گا۔ یہ راہداری ایران کی سرحد کے قریب سے گزرے گی اور اسے "ٹرمپ روٹ فار انٹرنیشنل پیس اینڈ پراسپرٹی" کا نام دیا گیا ہے۔ ایران کے مطابق یہ راہداری نیٹو کو ایران اور روس کے درمیان مداخلت کا موقع فراہم کرے گی۔

ایرانی وزارت خارجہ نے اس منصوبے کو اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے سرحدوں کے قریب کوئی بھی منصوبہ غیرملکی مداخلت سے پاک ہونا چاہیے۔

ٹیگز: