Get Alerts

ملک بھر میں یومِ آزادی کی تیاریاں عروج پر، ہر سو جشن کا سماں

ملک بھر میں یومِ آزادی کی تیاریاں عروج پر، ہر سو جشن کا سماں

لاہور : ملک بھر میں 14 اگست یومِ آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں۔ لاہور کی گلیاں، بازار اور عوامی مقامات قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سج گئے ہیں، جہاں شہری بڑی تعداد میں قومی اشیاء کی خریداری میں مصروف ہیں۔

سرکاری اور نجی عمارتوں کو سبز و سفید روشنیوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے، جبکہ گلی کوچوں میں رنگ برنگی جھنڈیاں لہرا رہی ہیں۔ شہریوں نے اپنے گھروں، دکانوں اور دفاتر کو برقی قمقموں اور جھنڈیوں سے سجا کر جشن آزادی کو خوبصورت بنا دیا ہے۔

لاہور میں سرکاری سطح پر بھی یومِ آزادی کی تقاریب کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ مینارِ پاکستان، حضوری باغ اور دیگر عوامی مقامات کو خصوصی طور پر سجایا جا رہا ہے، جہاں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

ادبی و تعلیمی حلقے بھی متحرک ہیں، جہاں مشاعرے، خاکے، ڈرامے اور کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ نوجوان نسل میں جذبہ حب الوطنی کو فروغ دیا جا سکے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یومِ آزادی محض ایک دن نہیں بلکہ یہ ملک سے محبت، قربانیوں کی یاد اور قومی وحدت کا مظہر ہے، جسے ہر سال پورے جوش و خروش سے منانا ہمارا فخر ہے۔

ٹیگز: