Get Alerts

ترکیہ کے صوبے بالیق اسیر میں شدید زلزلہ، متعدد علاقوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے

ترکیہ کے صوبے بالیق اسیر میں شدید زلزلہ، متعدد علاقوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے

استنبول: ترکیہ کا مغربی صوبہ بالیق اسیر ہفتے کی صبح شدید زلزلے سے لرز اٹھا، جرمن جیوسائنس ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی زلزلے کے بعد 4.6 اور 4.1 شدت کے آفٹر شاکس نے بھی شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کے مطابق زلزلے کا مرکز ضلع سیندیرگی تھا اور اس کے جھٹکے استنبول سمیت گرد و نواح کے کئی شہروں میں شدت سے محسوس کیے گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو ادارے AFAD اور دیگر متعلقہ محکمے فوری طور پر متحرک ہو گئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں سروے و جائزے کا عمل جاری ہے تاکہ کسی جانی یا مالی نقصان کا تعین کیا جا سکے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا: "ہم صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، عوام کی حفاظت اور ضروری اقدامات ہماری اولین ترجیح ہیں۔"

ٹیگز: