Get Alerts

نمرہ خان کی مبہم پوسٹ اور زین حامد کا پیغام، مداحوں میں چہ مگوئیاں

نمرہ خان کی مبہم پوسٹ اور زین حامد کا پیغام، مداحوں میں چہ مگوئیاں

لاہور: پاکستانی اداکارہ نمرہ خان ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں، جہاں ان کی ایک حالیہ مبہم پوسٹ کے بعد زین حامد کے ساتھ تعلقات اور ممکنہ علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر نمرہ خان اور زین حامد کے درمیان مبینہ اختلافات اور طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں، تاہم دونوں کی جانب سے اب تک اس معاملے پر کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔

نمرہ خان نے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایسی تحریریں شیئر کیں جن میں خود کو مضبوط رکھنے، اپنی ذاتی حدود کا تعین کرنے اور خاموشی کو کمزوری نہ سمجھنے جیسے پیغامات شامل تھے۔ ان پوسٹس کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ازدواجی تعلق کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں شروع کردیں۔

دوسری جانب زین حامد کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ایک مختصر پیغام شیئر کیا گیا جس میں "At Peace Finally, Good Riddance" کے الفاظ درج تھے۔ اس پوسٹ کو بھی سوشل میڈیا صارفین نے موجودہ صورتحال سے جوڑ کر دیکھا۔

رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ نمرہ خان اور زین حامد نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو نہیں کر رکھا، جس کے بعد ان کی مبینہ علیحدگی کی چہ مگوئیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔

تاہم ان تمام سوشل میڈیا پوسٹس اور قیاس آرائیوں کے باوجود نمرہ خان یا زین حامد میں سے کسی نے بھی طلاق یا علیحدگی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی، اس لیے حتمی صورتحال تاحال واضح نہیں ہے۔

ٹیگز: