Get Alerts

اوورسیز پاکستانیوں نے جولائی میں 3.6 ارب ڈالر بھیجے، وزیراعظم کا اظہار اطمینان

اوورسیز پاکستانیوں نے جولائی میں 3.6 ارب ڈالر بھیجے، وزیراعظم کا اظہار اطمینان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جولائی میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے 3.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جولائی میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے 13 فیصد اضافی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کا ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی میں مسلسل مثبت کردار قابل تحسین ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی قومی معاشی دھارے کا قیمتی حصہ ہیں اور ملک کی معاشی ترقی و استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ٹیگز: