Get Alerts

مریم نواز سے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے وفد کی ملاقات، تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

مریم نواز سے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے وفد کی ملاقات، تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں معیارِ تعلیم کی بہتری اور فروغِ تعلیم سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے وفد نے معیاری تعلیم کے لیے مریم نواز کے اقدامات کو سراہتے ہوئے نواز شریف سکول آف ایمیننس پراجیکٹ کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔

وفد نے پنجاب میں فروغِ تعلیم کے لیے بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔ ملاقات میں نواز شریف سکول آف ایمیننس میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے نصاب کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ٹیگز: